15 نومبر، 2021، 3:35 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84542051
T T
0 Persons
اکتوبر کے آخر تک ایرانی سٹیل کی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ

تہران، ارنا – رواں ایرانی سال کے آغاز سے اکتوبر کے آخر تک ایرانی اسٹیل کی کل برآمدات 5 ملین 912 ہزار ٹن تھیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30%  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایران کی سرنگوں اور کان کنی صنعت کی ترقی اور تعمیر نو اتھارٹی(IMIDRO)  نے اعلان کیا کہ ایرانی اسٹیل پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی تازہ ترین شماریاتی رپورٹ کے مطابق رواں ہجری شمسی سال کے پہلے سات مہینوں میں ملکی اسٹیل کی برآمدات کی شرح 4 ملین اور 57 ہزار ٹن تھی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصے  کے دوران اسٹیل کی برآمدات میں سے بلوم'(Bloom '، بلٹ 'billet' کی برآمدات کا حصہ 2 ملین 722 ہزار ٹن اور اور سلب ' Slab ' 'کی برآمدات کا حصہ 1 ملین 335 ہزار ٹن تھا۔

گزشتہ مہینے کے آخر تک سلب ' Slab ' 'کی برآمدات میں 80 فیصد اور بلوم'(Bloom '، بلٹ 'billet' کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال کے پہلے سات مہینوں میں ملک کی سٹیل مصنوعات کی کل برآمدات ایک ملین اور 855 ہزار  ٹن تھیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .